ہزہائی نس شیخ حمیدبن راشدالنویمی عجمان کے حکمران ہیں اور رکن سپریم کونسل ہیں جبکہ ہز ایکسیلینسی شیخ عمار بن حمد ال نعیمی ولی عہد ہیں مگر عجمان کی ایک خصوصیت ہے کہ اس کے بعض علاقے متحدہ عرب امارات کی دیگر امارات کے ساتھ اس طرح منسلک ہیں کہ ایک طرح سے انہیں خشکی کا جزیرہ کہا جاسکتا ہے عجمان متحدہ عرب امارات کی دیگر امارات کی مانند خلیج فارس کے کنارے پر واقع ہے ساحلی امارت ہونے کی وجہ سے یہاں کے اکثر باشندے ماہی گیری کے پیشے میں منسلک ہیں عجمان کی معیشت بنیادی طورپرماہی گیری کی صنعت سے وابستہ ہے
متحدہ عرب امارات کی دیگر امارات کی مانند عجمان بھی تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے جس کے نتیجے میں عجمان میں نئے نئے صنعتی ادارے قائم ہو رہے ہیں جو کہ عوام کی خوشحالی کا باعث ہے۔
