United Arab Emarate Supreme Council
متحدہ عرب امارات (عربی: دولة الإمارات العربية المتحدة) جزیرہ نمائے عرب کے جنوب مشرقی ساحلوں پر واقع عرب 7 امارات ابوظہبی، عجمان، دبئی، فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور ام القوین کے 1971ء میں ابو ظہبی کے حکمران شیخ زید بن سلطان النہیان کی کوششوں اور جدجہد کے نتیجے میں یہ اتحاد تشکیل پایا اس سے قبل یہ ساتوں ریاستیں برطانوی عملداری کاحصہ تھیں پہلے یہ ریاستیں محض امارات کہلاتی تھیں
متحدہ عرب امارات کی سرحدیں سلطنة عُمان اور سعودی عرب سے ملتی ہیں۔ یہ ملک تیل اورقدرتی گیس کی دولت سے مالامال ہے اور اس کا انکشاف 1970 میں ہونے والی براہ ِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں ہونے والی دریافتوں میں ہوا۔جس کی بدولت متحدہ عرب امارات کا شمارجلد ہی نہایت امیر ریاستوںمیں ہونے لگا۔متحدہ عرب امارات انسانی فلاح و بہبود کے جدول میں ایشیاکے بہت بہتر ملکوں میں سے ایک اوردنیاکا39واں ملک ہے۔ جاری ہے