شارجہ
متحدہ عرب امارات کی تیسری بڑی اورمشہور امارت شارجہ ہے
شارجہ کے حکمران ہیں اور متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے رکن ہیں
اسے دنیاشارجہ کپ کے حوالے سے جانتی ہے مگر شارجہ متحدہ عرب امارت کی اہم ترین اور تیسری بڑی امارت ہے ہز ہائی نس ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی
جبکہ ہز ایکسیلینسی شیخ سلطان بن محمدبن سلطان القاسمی ولی عہد اور نائب امیر شارجہ ہیں
ہز اکسیلینسی شیخ احمد بن سلطان بن القاسمی نائب امیر شارجہ ہیں اگر چے کہ شارجہ کا رقبہ دبئی اور ابوظہبی کے مقابلے میں زیادہ بڑا نہیں ہے مگر کرکٹ کے حوالے سے جو شہرت شارجہ کو حاصل ہوئی ہے وہ متحدہ عرب امارات کی کسی اور امارت کو حاصل نہیں ہوئی ہے شارجہ ان امارات میں سے ایک ہے جہاں پر بین الاقوامی ائیر پورٹ بھی واقع ہے
جہا ں پر عرب امارات میں آنے اور جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد آتی ہے شارجہ شہر ساحل سے نزدیک ہونے کی وجہ سے ایک طرح سے بندرگاہ بھی ہے شارجہ اور دبئی کے درمیان کچھ زیادہ فاصلہ نہیں ہے کراچی اور لاہور کے رہنے والوں کے لئے توان دونوں امارات میں آنا اور جانا اس طرح سے ہے جیسا کہ کراچی میں رہنے والوں کے لئے ٹاور سے ڈیفنس کی گول مسجد تک جانا یا پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی جانا یا لاہور میں مال روڈ سے شہر کے کسی مضافاتی بستی میں جانا اسی لئے پاکستانیوں کے لئے تو شارجہ اور دبئی کا فاصلہ کچھ بھی نہیں ہے چو نکہ ساتوں امارات کا قانون یہ ہے کہ کسی بھی امارت کے ویزے کی بنیاد پر آنے والے مسافر کو تمام امارات میں جانے کی اجازت ہے بس صرف شرط یہ ہے کہ جس امارت میں یا جس راستے یا بین الاقوامی ائیر پورٹ کے زریعے داخل ہوا ہے اسی راستے یا ائیر پورٹ کے زریعے واپسی بھی ہوگی اسی لئے بعض پاکستانی تو رہتے شارجہ میں اور کام دبئی میں کرتے ہیں اسی طرح بعض دفعہ تو اس طرح سے دیکھاگیاہے کہ ایک امارت میں رہنے والے اپنی ضروریات زندگی کا سامان دوسری امارت سے اس لئے خریدتے ہیں کہ وہاں پر سستا یا اچھا دستیاب ہوتا ہے ۔

شارجہ میں جاکر اور وہاں دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے کہ شارجہ کے حکمران خاندان ہز ہائی نس شیخ سلطان بن محمد القاسمی اور ان کے اہل کاروں نے پوری پو ری کوشش کی ہے کہ وسائل کی کمی کو کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں حارج نہ ہونے دیا جائے
یہ ہی وجہ ہے کہ شارجہ متحدہ عرب امارات کی خوبصورت ترین امارات میں سے ایک ہے شارجہ شہر میں ایک بڑاگولڈ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر دنیا بھر کے خریدار سونے اورجواہرات کی خریداری کے لئے آتے ہیں۔