United Arab Emirate Travel & Visa

UAE is beautiful land  Country of Middel East Its In Middel of
Middel East
متحدہ عرب امارات جزیرہ نمائے عرب کے جنوب مشرقی ساحلوں پر واقع  خلیج فارس کے کنارے ایک ملک ہے جو 7 امارات: ابوظہبی، عجمان، دبئی، فجیرہ، راس الخیمہ، شارجہ اور ام القوین پر مشتمل ہے۔ 1971ء سے پہلے یہ ریاستیں
کہلاتی تھیں۔Trucial  States 


 متحدہ عرب امارات کی سرحدیں
 سلطنة عُمان اور سعودی عرب  اور قطرسے ملتی ہیں۔ یہ ملک تیل اورقدرتی گیس کی دولت سے مالامال ہے اور اس کا انکشاف 1970 میں ہونے والی براہ ِ راست بیرونی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں ہونے والی دریافتوں میں ہوا۔جس کی بدولت متحدہ عرب امارات کا شمارجلد ہی نہایت امیر ریاستوں میں ہونے لگا۔متحدہ عرب امارات کا شمار اس وقت دنیا کی  انسانی فلاح و بہبود کے جدول میں ایشیاکے بہت بہتر ملکوں میں سے ایک اوردنیاکا39واں ملک  کیا جاتا ہے
متحدہ عرب امارت مشرق وسطی کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں ایک جانب خوبصورت ترین بندرگاہیں اور سمندر موجود ہیں وہیں متححدہ عرب امارات کی ساتوں امارات کے حکمرانوں کی مشترکہ جدوجہد اور لگن کے نتیجے میں اس وقت متحدہ عرب امارات کا شمار دنیا کے ان ممالک میں کیا جانے لگا ہے جو معاشی اعتبار سے تو بہت ہیں مگر اس کے ساتھ ہی ساتھ ان امارات میں بے بدل امن و امان کی صورت حال نے مزید چاچاند لگا دِیے
ہیں 
یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا کہ تقریبا تمام بر آعظموں کے تمام ممالک کے لوگ متحدہ عرب امارات میں
 کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی کام میں مصروف نظر آئیں گے
متحدہ عرب امارات تک دنیا کے کسی بھی حصے سےپہنچنا اب مشکل کام نہِں ہے ویب کے اگلے صفحات میں ہر امارات کے جائزوں میں آئیرپورٹ اور اہم ائیر لائینز کا بھی تذکرہ کیا جائے گا